حیدرآباد۔17۔جنوری (اعتماد نیوز)اے آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی نے آج اے آئی سی سی کے اہم اجلاس میں کہا کہ عام انتخابات کے لئے کانگریس تیار ہے۔ آج انہوں نے آئی سی سی کے قومی میٹنگ میں اے آئی سی سی کے صدور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی سیکیولرزم کے پابند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق میں
کانگریس کو کئی تلخ تجربات کا سامنا کر نا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی عوام کے درمیان فرقہ بندی کرنا چاہتی ہے۔ چنانچہ آج اس اجلاس میں چند قائدین نے سونیا گاندھی سے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو یو پی اے کے وزارت عظمی کے امید وار کے طور پر اعلان کرنے کا مطالبہ کیا جس پر سونیا گاندھی نے کہا کہ اس معاملہ میں سی ڈبلو سی کا ہی قعطی فیصلہ ہے۔